خامنہ ای کی واپسی؛ ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

0 minutes, 3 seconds Read
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کی طاقتور ترین شخیصت آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باوجود حکومت اور عوام خود کو پُرعزم رکھنے اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف طریقے اپنانے رہے ہیں۔

ایران کی مقامی میڈیا نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ’خامنہ ای اِز بیک‘ جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری لمحات اور ان کے نظریاتی تسلسل کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جس میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے باوجود شہید آیت اللہ کے بیٹے اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کو قیادت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایرانی پرچم بلند کرتے دکھایا گیا ہے۔

KHAMENEI IS BACK pic.twitter.com/NmnyYPXQQs
— Iran Military Monitor ☫ (@IRIran_Military) March 12, 2026

اس ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو نئے سپریم لیڈر کو دیکھ کع خوف اور حیرت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

اینیمیٹڈ ویڈیو میں ایران کی جوابی کارروائی اور مزاحمت کی علامتی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جس کے مناظر اور اسکرین شاٹس وسیع پیمانے پر شیئر کیے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس کے پیغام کو سراہا رہے ہیں۔

 

 

Similar Posts