تیسرا ون ڈے: پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 کھلاڑی انجرڈ ہیں، شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔

فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Similar Posts