پی ایس ایل کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

0 minutes, 9 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے۔

سستا ترین ٹکٹ 250 روپے سے 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

9 DAYS REMAINING. THE CLOCK IS TICKING. ⏳

​Tickets are LIVE. Don’t be left behind, secure your seats now! 🎟️https://t.co/rGYg4FtDX2

​#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/SwmR4FWQ9C
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2026

فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے مختلف شہروں کے سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔

پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Similar Posts