پشاور ہائیکورٹ؛ کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read
پشاور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پاکستان اوریجن کارڈز ہولڈر افغان مہاجرینِ اور کم سن افغان بچوں کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 68 درخواست گزاروں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق درخواست گزاروں کو پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے، درخواست گزاروں میں 18 سال سے کم عمر بچے شامل ہیں جبکہ درخواست گزاروں میں پی او سی کارڈز ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے پاس اسکولوں کے کارڈز بھی ہیں، پی او سی کارڈ ہولڈرز کے پاس پاکستان میں قیام کے دیگر دستاویزات بھی ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Similar Posts