ہاکی ورلڈ کپ2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

0 minutes, 0 seconds Read
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 19 اگست کو ہوگا۔

ہاکی ورلڈکپ کا آغاز 15  اگست سے ہالینڈ اقر بیلجیم سے ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ڈراز کے بعد اب میچز کے پروگرام کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ 

ورلڈکپ کا پہلا میچ آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان ہو گا ۔پاکستان اپنا پہلا میچ 15اگست کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ  17  اگست کو پاکستان اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 19 اگست بروز بدھ کو کھیلا جائے گا، پاک بھارت ہاکی میچ ویگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹل وین نیدرلینڈ میں ہوگا اور یہ  میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا ہے۔

Similar Posts