پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات  نارمل ہوئے تو کراوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی، اگر حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل پانچ سو سے اوپر چلا جاتا۔

Similar Posts