ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7 روزہ مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
وزیراعظم نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے پولیو کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔عالمی شراکت داروں کے تعاون کے بغیر اس موذی وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
پولیو کا خاتمہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، مصطفیٰ کمال
انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی،وزیراعظم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں۔