لاہور سے کراچی صرف 5 گھنٹے میں: پاکستان کی پہلی بُلٹ ٹرین کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

پاکستان ریلوے نے ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد لاہور اور کراچی کے درمیان سفر کا دورانیہ تقریباً 20 گھنٹے سے کم کر کے صرف 5 گھنٹے کرنا ہے۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یہ منصوبہ 6.8 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن-1 (ایم ایل-1) اپ گریڈ کا حصہ ہے، جو پاک، چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ اسے پاکستان کی ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ یہ تیز رفتار ٹرین نہ صرف پاکستان کے پرانے ریلوے نظام کو جدید بنائے گی بلکہ ہوائی سفر کے مقابلے میں ایک سستی اور تیز سہولت فراہم کرے گی۔

منصوبہ چینی کمپنیوں، بشمول چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن، کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

بُلٹ ٹرین 1215 کلومیٹر طویل راستے پر کراچی اور لاہور کے درمیان چلے گی، جس میں بڑے اسٹاپ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال ہوں گے۔ یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

ٹکٹ کی قیمتیں متوقع طور پر 5 ہزار سے 10 ہزار روپے (اکانومی اور بزنس کلاس) کے درمیان ہوں گی، جو ہوائی سفر کے 20 سے 30 ہزار روپے کرایوں سے کم ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بلٹ ٹرین سروس نہ صرف پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گی، بلکہ عوام کے لیے ہوائی سفر کا ایک سستا اور تیز رفتار متبادل بھی فراہم کرے گی۔

بلٹ ٹرین کی روٹ پر اہم اسٹیشنوں میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال شامل ہوں گے۔ منصوبے کے تحت نئے ڈبل ٹریک، پلوں کی تعمیر نو، اور جدید سگنلنگ سسٹم بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا، اور پاکستان ریلوے کے فریٹ شیئر میں اضافہ کر کے اسے 4 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایم ایل-1 منصوبے میں ڈبل ٹریک بچھانے، پرانے پلوں کی تعمیرِ نو اور جدید سگنلنگ سسٹم شامل ہیں تاکہ صدیوں پرانے ریلوے نظام کو تبدیل کیا جا سکے، جو اس وقت صرف 60 تا 105 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک محدود ہے۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور۔راولپنڈی بُلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے چکی ہیں، جو دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 4-5 گھنٹے سے کم ہو کر صرف ڈھائی گھنٹے کرے گا۔

Similar Posts