کراچی؛ گھر سے پانی بھرنے کیلیے آئی بچی واٹر کارپوریشن کی کھلی لائن میں ڈوب گئی

0 minutes, 0 seconds Read
گھر سے پانی بھرنے کے لیے آئی بچی واٹر کارپوریشن کی لائن کے کھلے حصے میں ڈوب گئی۔

اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب واٹر کارپوریشن کی 72 انچ قطر کی لائن میں 14 سالہ بچی ڈوب گئی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں  موقع پر پہنچیں اور  بچی کی تلاش شروع کر دی ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر اطراف کے گوٹھوں کے رہائشی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔

بچی کے ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا تھا ۔بعد ازاں رات گئے تک ریسکیو ٹیم بچی کی تلاش کے لیے لائن میں سرچ آپریشن کرتی رہی اور بالآخر تاریکی کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا، جسے آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچی کی شناخت 14 سالہ ثنا دختر نظیر کے نام سے کی گئی جو جائے وقوع کے قریب ہی واقعے ایک گوٹھ کی رہائشی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثنا واٹر لائن سے پانی بھرنے کے لیے آئی تھی  اور پانی بھرنے کے دوران پاؤں پھسلنے سے گر کر ڈوب گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہے، جہاں سے گوٹھ کے افراد پانی بھرتے ہیں۔

واٹر لائن میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

 

Similar Posts