خطے کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read
خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں حکومتی وزراء کا وفد بھی شریک ہوا۔

Similar Posts