ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کیلیے اچھا موقع ہے، میر حمزہ

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کے لیے اچھا موقع ہے۔

لاہور میں راولپنڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایونٹ کے آغاز سے قبل میچ پریکٹس کی ضرورت تھی، ہمیں آج اچھی پریکٹس ملی گئی ہے۔

میر حمزہ نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے اچھی ٹیمیں بنائی ہیں، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ہم سب کے لیے اچھا موقع ہے۔ آغا سلمان کی کراچی کنگز میں شمولیت بھی فائدہ مند ہوگی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ موسم ہمشہ اثرانداز ہوتا ہے اور بطور کھلاڑی ہمیں ہر صورتحال میں ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے، ہمارے زیادہ تر میچز نائٹ میں ہیں اس لیے موسم کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری لیگ ہے ہمیں اسے بہتر بنانے پر توجہ دینی ہے۔

Similar Posts