ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے۔
استعفے کے متن میں ایاز شوکت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے انہیں چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کیا ہے، جس کے باعث وہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے پر مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں مزید کہا ہے کہ انہوں نے بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی اور اب نئی ذمہ داری کے پیش نظر ان کا استعفا منظور کیا جائے۔