کراچی، بوٹ بیسن سگنل کے قریب تار چوری کرنے والا شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص سگنل کے قریب نصب پی ایم ٹی سے تار چوری کرنے کی نیت سے کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

Similar Posts