مشرق وسطیٰ تنازع؛ وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

0 minutes, 0 seconds Read
 وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملکی قیادت کی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم مشرق وسطیٰ تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں پر صدر مملکت کو بریفنگ دیں گے۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال بھی خصوصی طور پر زیر غور آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پاکستان کی جانب سے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

Similar Posts