ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ای-میلز ہیک کرلیں، ذاتی معلومات جاری

0 minutes, 7 seconds Read
ایران سے منسوب ایک ہیکر گروپ ایف بی آئی ڈائریکٹرکاش پٹیل کی ذاتی ای میلز ہیک کرلی ہے جس کی ایف بی آئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکر گروپ ہنڈالا ہیک ٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کاش پٹیل کی ای میلز، تصاویر اور کچھ دستاویزات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ کچھ مواد آن لائن بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Iran-linked hackers have breached FBI Director Kash Patel’s personal emails. https://t.co/4vPS2s8vFL pic.twitter.com/JhE3CVJz6n
— CNN (@CNN) March 27, 2026

ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ہیک ذاتی ای میلز تک محدود ہے، سرکاری ای میل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا پرانا ہے۔ سرکاری یا حساس حکومتی معلومات شامل نہیں ہیں جبکہ خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

Similar Posts