صرف 14 سال کی عمر میں چھکا لگا کر تاریخ بدل دی-نئے بھارتی کرکٹر کے چرچے

0 minutes, 0 seconds Read

ویبھوو سوریاونشی کا دھماکہ خیز ڈیبیو، آئی پی ایل کا سب سے کم عمر اسٹار بن گیا

صرف 14 سال اور 23 دن کی عمر میں میدان میں اُتر کر ویبھوو سوریاونشی نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے سپر اسٹارز برسوں میں نہیں کر پائے — آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن کر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

پہلا ہی چھکا، پہلا ہی میچ — اور سب کے دل جیت لیے!

19 اپریل کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سب کی نظریں ایک ہی نام پر ٹکی ہوئی تھیں — ویبھوو سوریاونشی۔
جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوتے ہی ویبھوو نے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو اس سے پہلے اسپنر پریاس رائے برمن کے پاس تھا۔

چھکا لگایا، تاریخ لکھی

ویبھوو نے میچ میں راجستھان کی جانب سے اوپننگ کی اور پہلی ہی گیند پر شاردل ٹھاکر کو چھکا جڑ دیا۔ 20 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دھار اننگز میں انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے، اور دنیا کو بتا دیا کہ یہ ”بچہ“ آیا ہے کچھ خاص کرنے!

ریکارڈز کی قطار!

  • آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی
  • پہلی ہی گیند پر چھکا مارنے والا نایاب ڈیبیو
  • یوتھ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر سنچری بنانے والا بھارتی بیٹر
  • سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی نوجوان کا ریکارڈ

کہاں سے آیا یہ لڑکا؟

ویبھوو بہار کے گاؤں تاجپور میں 27 مارچ 2011 کو پیدا ہوئے۔ صرف 4 سال کی عمر میں کرکٹ پکڑی اور 9 سال کی عمر میں اکیڈمی جا پہنچے۔
جنوری 2024 میں رانجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا اور پھر انڈر 19 یوتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 104 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر سب کی آنکھیں کھول دیں۔

کتنے میں خریدا گیا؟

گزشتہ سال جدہ میں ہونے والی نیلامی میں راجستھان رائلز نے ویبھوو سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، اور وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر خریدا گیا کھلاڑی بن گئے۔

Similar Posts