ملاقات میں خطے کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے درمیان اہم دو طرفہ مشاورت ہوگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلیے مصر اور ترکیہ کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سعودی وزیر خارجہ بھی آج پاکستان آئیں گے۔
ایران کی صورت حال پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد چار فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اہم سفارتی مشاورت میں علاقائی استحکام، امن کے فروغ اور مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس موجودہ علاقائی تناؤ کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل سامنے آنے کی توقع ہے۔