ملک بھر کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

0 minutes, 0 seconds Read
پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میںموسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابراآلود رہا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری میں 40، لاہور، شادی پورہ 43، تاج پورہ 38، سگیاں 37، جوہر ٹاؤن 34، پانی والا تالاب 31، گلشن راوی 30، سمن آباد 30، نشتر ٹاؤن 28، جیل روڈ 26، ایئر پورٹ 24،چوک ناخودہ 23،ہیڈ آفس واسا 22، لکشمی چوک 22،اپر مال 15، مغل پورہ 15، فرخ آباد 15، اقبال ٹاؤن 14، ڈیفنس روڈ 01) جوہر آباد 26، بھکر 25، چکوال 24، سرگودھا (پی اے ایف 21، سٹی 13)، جھنگ 20،راولپنڈی (کچری 18، کٹاریاں 16، گوالمنڈی 12، شمس آباد 11، پیرویداہی 09، چکلالہ 06)، میانوالی 18، حافظ آباد 16، اٹک، نور پور تھل 14،اسلام آباد (سید پور 16، سٹی 13، ایئرپورٹ، بوکرا 08، گولڑہ 07)،فیصل آباد (گلستان کالونی 31، واسا ہیڈ آفس 30، جی ایم اے واٹر ورکس 28، ڈوگر بستی 25، مدینہ ٹاؤن 23، علامہ اقبال کالونی 22، سٹی 13)، گوجرانوالہ، شورکوٹ 09، گجرات 08،سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 05)،منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ 06، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور 05، ساہیوال 04، جہلم، شیخوپورہ 03، بہاولپور (سٹی 03) لیہ اور کوٹ ادو میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے چراٹ 34، مالم جبہ، بنوں 32، سیدو شریف 31، کاکول 30، پاراچنار 23، پشاور (سٹی 17، ایئرپورٹ 15)، کالام، کوہاٹ 16، دیر (15 زیریں، 14 بالائی)،مردان، رسالپور 14، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 10، سٹی 09)،پتن 09، چترال، کامرہ 08، میر خانی 07، دروش 05، بالاکوٹ 01،کشمیر: راولاکوٹ 34، گڑھی دوپٹہ 20، کوٹلی 10، مظفرآباد ایئرپورٹ پر 04 اور سٹی میں 03 ملئی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں ہنزہ 06، استور 03 اور بلوچستان: کوئٹہ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 40، سکرنڈ 39، رحیم یار خان ، خانپور،لاڑکانہ اورمٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Similar Posts