بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی ازدواجی زندگی کے 18 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک خوشگوار فیملی فوٹو شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
اتوار، 20 اپریل کو اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر، ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ، ان کے شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا سفید لباس میں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں۔
سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
تصویر میں ابھیشیک کو اپنی فیملی کو پیار سے تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایشوریا رائے نے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی شامل کیا ، جو سادگی کے باوجود ان کےگہرے جذبات کی خاموش عکاسی کرگیا۔
تصویر کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ معروف شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کیا، ’ابھیشیک کے چشمے ایشوریا کی لپ اسٹک سے میچ کر رہے ہیں، پیار ہو گیا!‘
4 فٹ کا بھارتی اداکار، جس نے سلمان اور پربھاس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’آخرکار سب کچھ ٹھیک ہو گیا، فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔‘
حالیہ مہینوں میں بھارتی میڈیا میں اس جوڑے کی طلاق سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں۔ تاہم، اس خوبصورت تصویر اور متعدد حالیہ تقریبات میں دونوں کی مشترکہ موجودگی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں، ایشوریا، ابھیشیک اور آرادھیا کو پونے میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ فلم بنٹی اور ببلی کے مشہور گانے کجرا رے پر رقص کرتے نظر آئے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے مداحوں نے ان کے تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیا۔
یہ جوڑا گزشتہ سال بھی بیٹی کی سالگرہ اور اسکول ایونٹس میں اکٹھے دیکھا گیا۔ اگرچہ ان افواہوں پر دونوں نے باضابطہ طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، لیکن اب ان کی حالیہ سرگرمیوں سے واضح ہے کہ رشتہ قائم و دائم ہے۔
اداکاری کے میدان میں ایشوریا رائے کو آخری بار مانی رتنم کی فلم پونین سیلوان II میں دیکھا گیا، جبکہ ابھیشیک بچن حال ہی میں بی ہیپی نامی فلم میں جلوہ گر ہوئے۔ وہ جلد ہی ہاؤس فل 5 اور شاہ رخ خان کی فلم کنگ میں بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔