کراچی میں گھریلو فائرنگ کا واقعہ، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں گارڈن ویسٹ کے علاقے حسن لشکری کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ سلیمان جبکہ زخمی خاتون کی شناخت پروا شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ میاں بیوی ہیں۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Similar Posts