میڈیا رپوٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھر سے کام کرنے اور اسٹریٹ لائٹس کو مدھم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے کیونکہ خلیجی جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
عالمی سطح پر بہت سے ممالک ایندھن اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ تجربہ کررہے ہیں اور کئی افریقی اور ایشیائی ممالک نے مصر کی طرح توانائی کی بچت کی کوششیں کی ہیں کیونکہ ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پیش نظر آبنائے ہرمز کو بند رکھا ہوا ہے۔
دنیا کے تیل اور قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد سپلائی آبنائے سے گزرتی ہے اور اس کے بند ہونے سے مصر پر خاصا اثر پڑا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ مصر امریکا اور قطر سے مائع قدرتی گیس درآمد کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے اسرائیل کے ساتھ گیس کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ایک پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔