ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہروز ولد فیروزخان ، جنت گل ولد رحیم گل اور نعمان خان ولد زرغون خان شامل ہیں ، جن سے ایک ٹرپل2 رائفل (جعلی لائسنس) بمعہ میگزین اور 57 عدد روانڈ ، ایک 9 ایم ایم پستول (بغیر لائسنس) بمعہ 2 میگزین اور 14 روانڈ ، ایک 30 بور پستول ( بوگس لائسنس ) بمعہ 5 روانڈ ، 7 تیس بور کے میگزین ، ایک ڈمی پستول ، 7 خنجر ، ایک سرجیکل بلیڈ ، 2 اسٹیل نکلز ، ایک دوربین ، ایک ڈی وی آر ، 200 گرام چرس اور 13 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔
گرفتار ملزم شہروز کا والد ناظم آباد نمبر ایک میں غیر قانونی شراب کی دکان چلاتا ہے اور منشیا ت کا عادی ہے ۔ شہروز ناظم آباد نمبر ایک میں بایئسیکل کی دکان چلاتا ہے اور دکان پر چرس فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں کو کرایے پر ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے ۔
ملزم جنت گل نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے 2 بھائی پیر آباد کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ ملزم جنت گل سال 2021 میں چرس اور چھینی گئی موٹر سائیکل کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے ۔ ملزم پولیس مقابلے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہو چکا ہے ۔
اسی طرح ملزم نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور دیگر برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔