ایئرپورٹس کی بندش: حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جو 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام کرے گی۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلپ لائن حج پروازوں کے شیڈول اور دیگر اہم معلومات کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرے گی۔ اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کر رہے ہیں جبکہ اس کا عملہ دو شفٹوں میں خدمات انجام دے گا۔

پہلی شفٹ کے انچارج: حافظ ماجد (رابطہ نمبر: 00923324509868)

دوسری شفٹ کے انچارج: اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد (رابطہ نمبر: 00923215365023)

عازمین حج کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنی پرواز، شیڈول، اور روانگی سے متعلق تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا اطلاع سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، پاکستان سے پہلی حج پرواز روانہ

یہ اقدام وزارت کی جانب سے عازمین حج کو سہولت پہنچانے اور ان کے سفر کو آسان بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

Similar Posts