بال ٹیمپرنگ کیس، فخر زمان پر کتنے میچز کی پابندی لگ سکتی ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی طرف سے آج فیصلہ متوقع ہے جس میں فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

فخر زمان نے دو بار کیس کی سماعت میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں امپائرز نے گیند تبدیل کی تھی۔ گیند کی شکل تبدیل ہونے پر امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنالٹی بھی لگائی تھی۔

Similar Posts