اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی ہاسٹل میں داخل ہو کر مسلح شخص نے اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رات ساڑھے بارہ بجے ہاسٹل میں داخل ہوا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہےکہ مقتولہ اپنے کمرے سے باہر نکلی تو ملزم زبردستی اندر داخل ہوا، سب کو خاموش رہنے کا کہا اور طالبہ پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق طالبہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کمرے میں اس کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں۔
اسلام آباد میں نجی سوسائٹی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد ہاسٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ طالبات کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔