کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلشن حدید فیز ٹو میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عالم نامی نوجوان بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلا ہی تھا کہ 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گلی میں روک لیا۔عالم نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
گولیاں لگنے سے عالم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی
دوسری جانب لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی یوسی چیئرمین عامر بھٹو جاں بحق
شہریوں نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کردیا۔