راج کمار راؤ نے عامر خان سے اہم کردار چھین لیا

0 minutes, 0 seconds Read

مشہور بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے بھارت کے سب سے مشہور سرکاری وکیل اجول نکم کی زندگی پر مبنی آنے والی بائیوپک میں عامر خان سے اہم کردار چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان پہلے خود وکیل اجول نکم کی بائیوپک کرنے کے لیے بات کر رہے تھے لیکن اب، وہ ’منجیا‘ اور ’سٹری‘ ​​کے پروڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ مل کر فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈی کو بتایا کہ ہدایتکار راج کمار کو اجول نکم کا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ وہ اس کردار میں پوری طرح سے بیٹھتے ہیں۔

باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا

بھارتی کے سرکاری وکیل اجول نکم کے بارے میں ایک بایوپک جلد آرہی ہے جس میں راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اسکرپٹ کو راج کمار کے انداز کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے، جس میں عدالتی ڈرامہ اور حقیقت پسندانہ لہجے کے ساتھ سیاست پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انوشکا شرما کا کیریئر پوری طرح تباہ کرنا چاہتا تھا، کرن جوہر کا انکشاف

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راج کمار راؤ فی الحال وکرمادتیہ موٹوانے کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ ایک اسپورٹس مین کا کردار ادا کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ایک مشکل کردار ہے، اس لیے اجول نکم کی بائیوپک کے لیے ان کے شیڈول کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Similar Posts