ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم سیریز ’ٹوائی لائٹ‘ کی مرکزی ہیروئن کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر ویک اینڈ پر لاس اینجلس میں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ کرسٹن اسٹیورٹ اور گرل فرینڈ ڈیلن میئر 6 سال سے ایک ساتھ تھے اور 3 سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ڈیلن میئر سے شادی کی۔ اس موقع پر کرسٹن نے 2 پیز سوٹ کا انتخاب کیا تھا جبکہ ڈیلن نے سفید ٹاپ اور اسکرٹ پہنا تھا۔ تقریب کے دوران کرسٹن اسٹورٹ نے ڈیلن کو شادی کی انگوٹھی بھی پہنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے عدالت سے باقاعدہ طور پر شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، تقریب میں قریبی دوستوں کی محدود تعداد موجود تھی جن میں اداکارہ ایشلے بینسن بھی شامل ہوئی تھیں۔
بھارت: بدمزاج شوہروں سے تنگ 2خواتین نے آپس میں شادی کرلی
واضح رہے کہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر نے پہلی بار اکتوبر 2019 میں انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرشئیر کیا تھا۔
بعد ازاں 2021 میں دونوں نے منگنی کا اعلان کیا، ایک انٹرویو کے دوران کرسٹن نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ڈیلن کو پرپوز نہیں کیا تھا بلکہ ڈیلن نے پہل کی تھی۔