اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشترکہ وسطیٰ میں امن کیلیے پاک چین 5 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو

0 minutes, 0 seconds Read
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب ہم منصب سے رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Similar Posts