ٹرمپ کا دورہ ایشیا: کابینہ کے اندرونی اختلافات، کم جونگ اُن کا سرپرائز اور ایئر فورس ون کی اسکرینوں پر جادوگر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دورہ ایشیا کے دوران جہاں اُن کی مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اہم سفارتی امور پر بات چیت جاری ہے، وہیں واشنگٹن میں پیش آنے والے تکنیکی مسائل، امریکی کابینہ کے اندرونی اختلافات اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے متعلق غیر یقینی صورتحال بھی اس دورے کے نمایاں موضوعات بن گئے ہیں۔

منیلا میں ایشیا کے دورے کے آغاز پر صدر ٹرمپ نے فلپائن کے علاوہ جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جبکہ اس دورے کا اگلا مرحلہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر مشتمل ہے۔

ملک کے اندرونی مسائل

صدر ٹرمپ کے اس دورے کے دوران امریکا میں پیش آنے والے فنی خرابیوں کے واقعات بھی موضوعِ بحث بنے رہے، جن میں فضائی پروازوں میں تاخیر، آن لائن بینکنگ کی بندش اور مائیکروسافٹ سمیت دیگر سسٹمز کے مسائل شامل ہیں۔

سابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام خرابیوں کو معمول کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ جب نظام اتنے بڑے اور طاقتور ہوں تو اس طرح کے مسائل پیش آ جاتے ہیں جو کہ جلد قابو میں آ جائیں گے۔

وزیرِ خزانہ اور وزیرِ تجارت میں اختلاف

ٹرمپ کے دورہ ایشیا کے دوران امریکی کابینہ میں چین کے حوالے سے پالیسی پر اختلاف کی بازگشت بھی سنائی دی، جہاں وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق وزیر خزانہ اس بات پر ناخوش ہیں کہ وزیر تجارت مبینہ طور پر ان کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سستی برت رہے ہیں جو این ویڈیا کی چپس چین کو منتقل کرنے میں ملوث ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس اندرونی کشمکش کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ کے دونوں ارکان کے الگ الگ نقطہ نظر ہیں اور وہ اس معاملے پر خود فیصلہ کریں گے۔

ایئر فورس ون کی اسکرینوں پر جادوگر کی انٹری

اس دورے کے دوران ایئر فورس ون پر سفر کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جب معمول کے مطابق طیارے کی اسکرینو ں پر چلنے والے نیوز چینل ’فاکس نیوز‘ پر ہنگری نژاد مشہور جادوگر ہیری ہوڈینی سے متعلق ایک دستاویزی فلم چلنے لگی، جس کے بعد اسکرینیں دوبارہ معمول کے مطابق بحال کر دی گئیں۔

مارکو روبیو کی تعریف

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر خارجہ مارکو روبیو کی مسلسل تحسین نے بھی سیاسی حلقوں کی توجہ مبذول کرائی ہے، جس سے مستقبل کے سیاسی جانشین کے حوالے سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں، اگرچہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے کسی حتمی نام کا اشارہ نہیں دیا ہے۔

کم جونگ اُن کا سرپرائز

دورے کے اختتامی مراحل میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ شیڈول ملاقاتیں اس دورے کا سب سے اہم مرکز ہیں، تاہم اس دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اگرچہ صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں کم جونگ اُن کے ساتھ تین سربراہی ملاقاتیں کی تھیں، لیکن حالیہ دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کو چینی سرحد کے قریب واقع ایک سکی ریزورٹ میں دیکھا گیا ہے اور اب تک ان کی ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کوئی مصدقہ اشارہ نہیں ملا ہے۔

Related posts