ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو راولپنڈی میں ایک قتل کیس میں پھانسی دی گئی تھی جبکہ سپریم کورٹ مارچ 2024 میں قرار دے چکی ہے کہ ان کا ٹرائل منصفانہ نہیں تھا۔
ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، اعلیٰ تعلیم امریکا اور آکسفورڈ سے حاصل کی۔ 1967 میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، جو جلد ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔
وہ 1971 سے 1973 تک صدر اور بعد ازاں 1977 تک وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے 1973 کا آئین دیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط کیا۔
جنرل ضیاء الحق کے مارشل لا کے بعد انہیں ہٹا کر مقدمہ چلایا گیا اور بالآخر پھانسی دے دی گئی، تاہم ان کے نظریات آج بھی زندہ ہیں۔
صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالا اور 1973 کا آئین ان کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہے۔