پنجاب اسمبلی اجلاس؛ 3 بل بذریعہ رائےشماری منظور، 2 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب اسمبلی اجلاس میں 3 بل بذریعہ رائےشماری منظور، ہوئے جب کہ 2 نئے بل پیش ہوکرمتعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کئے گئے. اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندھی کے باعث اجلاس ملتوی ہونا روایت بننے لگا۔ بروزجمع اورآج دونوں دن اجلاس کورم کی نشاندھی کے باعث ملتوی ہوا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے اسپیکر ملک احمد کی صدارت میں شروع ہوا، نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے حکومتی ممبر سعید اکبر نووانی نے نشاندہی کی کہ ایوان میں چار روز تک گندم پر بحث ہوتی رہی اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایوان میں کوئی ایک وزیر بھی موجود نہیں تھا۔

اسپیکر ملک احمد نے کہا کہ گندم کا مسئلہ صرف تنقید سے حل نہیں ہوگا۔ ممبران اسمبلی کو مل جل کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔

اسپیکر نے وزرا کی ایوان میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اگر کسان کا بوجھ اٹھانا پڑے تو اٹھانا چاہیے۔

پنجاب اجلاس میں مسودہ قانون ترمیم والڈ سٹی لاہوراور مسودہ قانون فنانشل ایڈوائزری سروسز پنجاب 2025 ایوان میں پیش ہو کر متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کئے گئے۔

مسودہ قانون ترمیم علاقائی منصوبہ بندی اتھارٹی پنجاب ، مسودہ قانون ترمیم مالیات پنجاب ، مسودہ قانون توانائی کا موثر استعمال و تحفظ ایجنسی پنجاب 2025 بل کثرت رائے سے منظور کر لیےگئے۔

کورم مکمل نا ہونے پر اجلاس منگل کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Similar Posts