ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو جہنم میں دھکیل رہے ہیں، قالیباف

0 minutes, 0 seconds Read

ایرانی پارلیمنٹ  کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  جاری بیان میں کہا ٹرمپ کو کہا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات امریکا کو  ایک زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور اس سے  پورا خطہ جل جائےگا کیونکہ آپ نیتن یاہو کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کا واحد حقیقی حل ایرانی عوام کے حقوق کا احترام اور اس خطرناک کھیل کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ’’خطرناک کھیل‘‘ فوری طور پر بند کیا جائے، بصورتِ دیگر نتائج سنگین ہوں گے۔

قالیباف نے ایک تباہ شدہ طیارے کی تصویر بھی شیئر کی، جسے انہوں نے حالیہ کشیدگی کی علامت قرار دیا۔

Similar Posts