بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم پنجاب کنگز کی رائل چیلنجر بنگلورو کے ہاتھوں شکست پر ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی بہن تنقید کی زد میں آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر اور پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ائیر کی بہن شریستا ائیر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف شکست کے بعد اپنے بھائی کو نشانہ بنانے والے ٹرولرز پر سخت برہم ہوئیں۔
شریاس ایئر کی پنجاب کنگز نے اپریل میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں RCB کو شکست دی تھی لیکن چند روز قبل ہی ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان شریاس ایئر کا بلا خاموش رہا جس کے باعث کرکٹ شائقین نے پنجاب کنگز کے کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم جب ان کی بہن حمایت میں بولیں تو صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر پر جب تنقید شروع ہوئی تو ان کی بہن شریستا سے دیکھا نہیں گیا جس کے بعد وی اپنے بھائی کی حمایت میں بول پڑیں۔
صرف 14 سال کی عمر میں چھکا لگا کر تاریخ بدل دی-نئے بھارتی کرکٹر کے چرچے
کھلاڑی کی بہن سنجنا شریستا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ میں لکھا کہ لوگوں کو اس قدر نیچے گرتا دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ صرف حمایت کے لیے خاندان پر الزامات لگانے لگتے ہیں۔ چاہے ہم جسمانی طور پر موجود ہوں یا دور سے خوش ہو رہے ہوں، ٹیم کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے خود پر انگلیاں اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی گھٹیا ذہنیت صرف مذاق ہی نہیں، بلکہ یہ شرمناک بھی ہے۔
پویلین سے نام ہٹائے جانے پر محمد اظہرالدین دلبرداشتہ، عدالت جانے کا فیصلہ
سنجنا شریستا نے اپنی اسٹوری مزید لکھا کہ میں بھارت اور آئی پی ایل کے میچز میں شرکت کرچکی ہوں جن میں فتح ہوئی میرا اندازہ ہے کہ جب آپ اسکرین کے پیچھے سے ٹرول کرنے میں مصروف ہوتے ہیں، حقائق سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔