لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنما حاجی نواز کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنما حاجی نواز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حاجی نواز سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی بیوی، بیٹا، بھائی اور دو گن مین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ملوث نکلی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حاجی نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 166 سے امیدوار تھے۔

بورے والا میں 14 سالہ لڑکے پر فائرنگ کرنے والا زمیندار گرفتار

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Similar Posts