کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد آج معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بدھ اور جمعرات کو کراچی میں زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Similar Posts