پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ

0 minutes, 0 seconds Read
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی اور اب تک 129ارب کی سبسٹڈی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس متعلق صوبوں کے پاس الیکٹرانک ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، سبسٹڈی کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل بھی شروع ہو چکا ہے، سبسڈی کی پہلی قسط پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچت پروگرام میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عالمی سطح پر گہری نظر ہے اور کئی ممالک میں تیل کے لیے قطاریں لگ چکی ہیں، یو اے ای میں پیٹرول 30 فیصد اور ڈیزل 70 فیصد تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے امن ہو، اللہ کرے پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل و گیس کے بل بڑھنے پر نظر ہے، کورونا سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہم تیل بحران کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ کچھ ادارے پی ڈبلیو ڈی طرز کے نجکاری کے قابل ہی نہیں تھے، کچھ ادارے جیسے یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ میں سبسڈی تک میں کرپشن ہو رہی تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اگلے 8، 10 سال میں کلین انرجی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم کلین اینڈ گرین انرجی کی طرف جائیں گے۔

Similar Posts