دفتر خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات پر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان اس واقعہ کی سخت اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ان حملوں کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر افسردہ ہے اور اہم انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اسے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتا ہے یہ حملے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں
اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور سکیورٹی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔