دنیا بھر میں طلباء اپنے لیپ ٹاپس کو آگ کیوں لگا رہے ہیں؟

0 minutes, 0 seconds Read

امریکہ میں ChromebookChallenge نامی چیلنج نے طلباء کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا جس کے باعث اسکولوں میں ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔

جو چیز ابتدا میں ٹک ٹاک پر محض ایک وائرل چیلنج کی طرح شروع ہوئی تھی، وہ اب ایک سنگین قومی سیکیورٹی خطرے میں بدل چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹرینڈ کا نام ’کروم بک چیلنج‘ رکھا گیا ہے، جس میں طلباء لیپ ٹاپ کے چارجنگ پورٹ میں دھاتی اشیاء جیسے کہ پیپر کلپس، اسپرنگز، پش پنز یا یہاں تک کہ میکانیکی پنسل کے سرے ڈال کر شارٹ سرکٹ پیدا کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ اکثر دھواں، شعلے اور اسکول میں ہلچل کی صورت میں نکلتا ہے۔

امریکی ریاست کنیٹی کٹ ان واقعات کا گڑھ سمجھی گئی ہے، خاص طور پر نیوئنگٹن ہائی اسکول میں، جہاں گزشتہ ہفتے ایک طالب علم کی ڈیوائس سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تھا، جس کے بعد اسکول کو ایمرجنسی بنیادوں پر خالی کرانا پڑا۔

وزن کم کرنے کا نیا وائرل ٹرینڈ ’مینڈک کے بچوں کا پانی‘، جو واقعی کارآمد ہے

نیوئنگٹن کے فائر مارشل ڈی جے زورڈن نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ آگ لگنے کے وقت کمرہ دھویں سے بھر گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹرینڈ صرف کنیٹی کٹ تک محدود نہیں رہا، بلکہ یہ ٹرینڈ امریکہ اور دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے۔

کیلیفورنیا، نارتھ کیرولائنا، پنسلوانیا، نیو جرسی، روڈ آئی لینڈ، وسکونسن، اور واشنگٹن جیسے اسکول اضلاع سے بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جہاں حکام طلباء اور والدین کو اس خطرے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔

’گرین نیل‘ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول کیوں ہو رہا ہے؟

ڈی جے زورڈن نے بتایا کہ یہ صرف ایک ٹرینڈ نہیں بلکہ اب مصیبت بن چکا ہے۔ اس کی وجہ سے اسکول کو خالی کرنا پڑتا ہے، فائر فائٹرز کو فائر ہاؤس سے نکل کر موقع پر پہنچنا پڑتا ہے۔

ٹک ٹاک پر اس ٹرینڈ کی مختلف قسمیں جیسے ChromebookDurabilityTest اور#FStudent کے نام سے بھی موجود ہیں۔ ان ویڈیوز میں اکثر طلباء ہنستے ہوئے اپنے لیپ ٹاپز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اس ٹرینڈ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے نہ صرف طلباء کے لیے خطرات کو بڑھا دیا ہے بلکہ یہ اسکولوں کے لیے بھی ایک بڑی تشویش کا سبب بن چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بے احتیاطی کے باعث تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہو رہے ہیں، جس سے نہ صرف طلباء کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

Similar Posts