ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت کل تک ملتوی

0 minutes, 0 seconds Read
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کا معاملہ، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نظر ثانی کا کوئی نقطہ نہیں اٹھایا، بانی کے وکیل نے عدالتی فیصلہ میں کسی سقم یا غلطی نشاندہی نہیں کی،جولائی 2017 میں شہباز شریف نے بانی کیخلاف ہتک کا دعوی دائر کیا۔

بانی کا جواب چار سال بعد آیا،بانی کے وکیل نے تحریری جواب داخل ہونے تک 75 مرتبہ التواء لیا. جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا شہباز شریف کا ترمیمی جواب 8 مارچ کو جمع ہوا،ترمیمی جواب کے بعد بانی کا انٹیروگیٹری جواب نو ماہ تک نہیں آیا۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا بانی کو گولی لگنا افسوس واقعہ ہے،17 اور 24 نومبر کو بانی کی عدم دستیابی کا گراونڈ نہیں لیا گیا،20 اکتوبر 2022 ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراضات کو مسترد کیا۔

26 اکتوبر اور 8 نومبر 2022 کو بانی پی ٹی آئی کے زخمی ہونے کی بنیاد پر وقت مانگا،24 اور 27 نومبر 2022 کو بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراضات مسترد ہونے کو چیلنج کرنے کی بنیاد پر وقت مانگا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے اعتراضات مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنا تھا،مستقبل میں جو آرڈر چیلنج کرنا تھا اس کو بنیاد بنا کر سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی.کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی.شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

Similar Posts