سعید غنی کی علی خورشیدی سے ملاقات، سینیٹ الیکشن میں باقاعدہ حمایت مانگ لی

0 minutes, 0 seconds Read

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم سے امیدوار کروانے کی کوششوں کا آغاز کردیا، صوبائی وزیر سعید غنی نے اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی سے ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں باقاعدہ حمایت مانگ لی۔

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں علی خورشیدی اور سعید غنی کے درمیان سندھ کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

اس موقع پر شہری سندھ کے مسائل اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سعید غنی نے علی خورشیدی سے درخواست کی کہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کرکے جمہوری روایات کو زندہ کرے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی نشست تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہوئی ہے اس پر پہلا حق پیپلزپارٹی کا ہے، عددی اکثریت میں بھی پیپلزپارٹی یہ الیکشن جیت سکتی ہے۔

علی خورشیدی نے قیادت سے بات کرکے جواب دینے کا کہہ دیا جبکہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم طحہ، نجم مرزا اور معید انور بھی موجود تھے۔

Similar Posts