مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

0 minutes, 0 seconds Read

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی الائنس کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ سے آگاہ نہیں کیا۔ مولانا سے اتحاد کی بات نہیں ہوئی تھی ملاقات ہوگی تو تفیصل سے بات ہوگی، تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے اختلافات چلتے رہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی نے کہا کہ مولانا نے پی ٹی آئی الائنس کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ سے آگاہ نہیں کیا، فضل الرحمان سے اتحاد نہیں الائنس کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سے ملاقات ہوگی تو تفصیل سے باتیں ہونگی، پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے اختلاف چلتے رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سماعت

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہوئی، جس میں کمیشن نے کئی اہم اور چبھتے ہوئے سوالات اٹھائے، خاص طور پر بیرسٹر گوہر کی چیئرمین شپ پر۔

ممبر خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں، ایسے میں وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟

سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو کسی سیاسی جماعت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں، نہ ہی وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی کی بنیاد پر پارٹی کو ریگولیٹ کر سکتا ہے۔ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس مقدمے میں کوئی حتمی فیصلہ سنانے سے روکا گیا ہے۔

Similar Posts