لاہور قلندرز کی مشکلات میں اضافہ، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

0 minutes, 0 seconds Read
دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے بیٹر پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے۔

پرویز حسین  3 اپریل کو لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ  میں آصف علی کے ساتھ میدان میں فیلڈنگ کے دوران ٹکرا کر زخمی ہو گئے تھے۔ بعدازاں ایم آر آئی اسکینز میں لیگامینٹ پھٹنے کی تصدیق ہوئی تھی،جس کے بعد ان کو  آرام اور بحالی کی مدت سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

 طبی رہنمائی کے مطابق  پرویز حسین ایمن جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ مزید کسی دشواری سے بچنے کے لیے وہ پی ایس ایل کے اگلے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پرویز حسین ایمون کے  متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

انہوں نے تین میچز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  161.36 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ سے71 رنز بنائے، جس میں ملتان سلطانز کے خلاف 45 رنز  کی اننگز بھی شامل تھی۔

Similar Posts