دیر لوئر کے علاقے چکدرہ میں 70 لاکھ مبینہ راہزنی کی واردات میں مدعی خود ملوث نکلا ہے۔
ڈی پی او دیر لوئر محمد فرقان بلال کے مطابق دو دن قبل ملزم مشال خان نے 70لاکھ روپے چھیننے کا ڈرامہ رچا کر خود کو زخمی کر دیا تھا۔
پولیس تحقیقات کے دوران جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او دیر لوئر نے بتایا تھانہ چکدرہ کے حدود میں پیش آنے والے مبینہ راہزنی کے واقعے میں انکشاف ہوا کہ مدعی خود ہی اس واردات میں ملوث تھا۔