کراچی، جوئے کے اڈے سے برآمد ہونے والی رقم میں خوردبرد، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایکشن لے لیا

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا نے ماڑی پور میں جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف سامنے آنے پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی سید علی حسن کو انکوائری افسر مقرر کر کے 5 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

 واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ ماڑی پور پولیس پارٹی نے ٹرٹل بیچ پر قائم ہٹ پر چھاپہ مارا تھا جو کہ زبیدہ عرف ادیبہ کی سربراہی میں کھیلا جا رہا تھا۔

ماڑی پور پولیس نے 12 اپریل 2026 کو واقعے کا مقدمہ نمبر 134 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ کے تحت درج کیا تھا ، ایس ایچ او ماڑی پور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے مجموعی طور پر 40 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے برآمد کیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھاپے کے دوران تقریباً 48 لاکھ 79 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی جو کہ مقدمہ میں ظاہر کی گئی رقم سے بلکل مختلف بڑی رقم ہے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے سنگین تضاد اور بنیادی طور پر بدانتظامی اور غفلت کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ گرفتاری کے دوران ملزمان سے کچھ اہم برآمدگی ہوئی تھیں جس میں جاوید نامی شخص سے ایک موبائل فون ، گھڑی اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ، عادل عارف سے موبائل فون ، ایک بیگ جس میں 30 لاکھ 77 ہزار روپے نقد ، 21 تولہ سونا ، لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول پرس جس میں 28 ہزار روپے بھی تھے۔ 

محمد اقبال سے چابی ، موبائل فون اور پرس سے ملنے والے 25 سے 30 ہزار روپے ، محمد طاہر سے چابی ، پرس اور 49 ہزار روپے ، کامران یوسف سے گھڑی ، موبائل فون اور پرس سے 26 ہزار 500 روپے ، ثاقب سے گھڑی ، بریسلیٹ ، چابی اور پرس جس میں ایک لاکھ روپے ، ایاز احمد موبائل فون اور 22 سے 23 ہزار روپے ، حمزہ سے موبائل فون اور 73 ہزار روپے جبکہ عرفان سے موبائل فون ، گھڑی اور 80 ہزار روپے ملے تھے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کی جاتی ہے کہ اس خوردبرد میں جو بھی میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ماڑی پور اسلم خان کے ہمراہ سادہ لباس کاشف نامی شخص بھی موجود تھا جو کہ پولیس اہلکار بھی بتایا جاتا ہے اور وہ مبینہ طور پر جواریوں سے ملنے والی رقم تھیلوں میں بھر کر اپنے ہمراہ لے گیا تھا۔

Similar Posts