ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشاعرِ مقدسہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حجاج کے خیموں میں دستیاب سہولیات، رہائش، صفائی اور دیگر انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ حکومتِ سعودی عرب اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے حجاج کرام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔