عمران خان سے جیل ملاقاتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت، نیاز اللہ نیازی کی جلد سماعت کی درخواست

0 minutes, 0 seconds Read
بانی سے جیل ملاقاتیں کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر نیاز اللہ نیازی نے توہین عدالت کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کر دی۔

نیاز اللہ نیازی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں نیاز اللہ نیازی کا موقف ہے کہ 24 مارچ 2025 کو ہائیکورٹ لارجر بینچ نے فیصلہ دیا تھا، اڈیالہ جیل حکام عدالتی فیصلے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، میں نے توہین عدالت درخواست دائر کر رکھی ہے جو مقرر نہیں ہوئی۔

نیاز اللہ نیازی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت جلد از جلد توہین عدالت کیس مقرر کرے۔

Similar Posts