میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہے اور اسی پالیسی کے تحت شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ پہلی بار قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ہیڈ کوچ اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں جبکہ وہ بطور سلیکٹر اپنی ذمہ داریاں بھی جاری رکھیں گے، پاکستان ٹیم آئندہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔