پی ایس ایل11میں جمعرات کو بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے پنک ڈے کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تمام کھلاڑی اور آفیشلز آگاہی مہم کا حصہ بنے،کھلاڑیوں نے پنک کیپس اور پنک ربنز پہنے، کرکٹرز کے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بننے کے ساتھ میچز میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر استعمال کیاگیا۔
امپائرز اور کمنٹیٹرز اور دیگر بھی اس مہم کا حصہ بنے، ٹورنامنٹ کے چھٹے ڈبل ہیڈر میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور لیگ اسپنر سیدہ عروب شاہ نے دوسرے میچ سے قبل پری میچ ٹریننگ میں شرکت کی۔
فاطمہ ثنا نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور عروب شاہ نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قبل ازیں پہلے میچ سے پہلے قومی ویمنز کرکٹر منیبہ علی نے حیدرآباد کنگز مین اور رامین شمیم نے راولپنڈیز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی۔
انہوں نے کوچز کی نگرانی میں کرکٹرز کے ہمراہ فیلڈنگ کی مشقوں میں حصہ لیا۔