پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے اور پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پہلی حج پرواز جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سےآج رات  3 بجے روانہ ہوگی۔

روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت حجاز مقدس روانہ ہونے والےعازمین حج کی امیگریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام، وزرات مذہبی امور، پاکستان کسٹمز، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) حکام موجود ہیں۔

عازمین حج کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ سے نجی ملکی ائیرلائن سیال کی پہلی پرواز عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق اس سال کراچی ائیرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے اور گورنر سندھ نہال ہاشمی عازمین کو رخصت کریں گے۔

 

Similar Posts